Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت پر غیر جمہوری اور من مانی اقدامات کا الزام

تلنگانہ حکومت پر غیر جمہوری اور من مانی اقدامات کا الزام

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم پارٹی رکن پارلیمان مسٹر سوجنا چودھری نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نہ صرف اپنی من مانی اقدامات کررہی ہے بلکہ غیر جمہوری اقدامات کررہی ہے ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر سوجنا چودھری نے تلنگانہ حکومت کا ہمہ مقصدی سروے دستور ہند کے مغائر اقدام قرار دیا اور کہا کہ دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش مل کر آگے بڑھتے ہوئے ترقی کی سمت میں گامزن ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمداً مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی تو اس کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا سخت انتباہ دیا اور ٹی وی چیانلس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چیانلس سے معاہدات نہ رہنے کا ایم ایس اوز اظہار کرنا کوئی مناسب بات نہیں ہے ۔ انہوں نے ایم ایس اوز سے استفسار کیا کہ گذشتہ دس سال دوران کن معاہدات کے ذریعہ بعض چیانلوں کے پروگرامس ٹیلی کاسٹ کئے گئے ۔ مسٹر سوجنا چودھری نے ایم ایس اوز کے اختیار کردہ طرز عمل پر بھی شدید تنقید کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT