Saturday , December 15 2018

تلنگانہ حکومت کا ایک سال ، صرف وعدوں کے ذریعہ دھوکہ

شمس آباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں سی پی آئی پارٹی نے تلنگانہ کے ایک سال مکمل ہونے پر پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر سید افسر ریاستی کمیٹی ممبر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت کے ایک سال تکمیل ہونے کے باوجود چیف منسٹر نے صرف عوام سے وعدے کرتے ہوئے دھوکہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ غرباء میں مکانات تقسیم کریں گے ۔

شمس آباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں سی پی آئی پارٹی نے تلنگانہ کے ایک سال مکمل ہونے پر پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر سید افسر ریاستی کمیٹی ممبر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت کے ایک سال تکمیل ہونے کے باوجود چیف منسٹر نے صرف عوام سے وعدے کرتے ہوئے دھوکہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ غرباء میں مکانات تقسیم کریں گے ۔ کسانوں کو 9 گھنٹے مفت برقی سربراہی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کئی وعدے کئے عمل کچھ بھی نہیں ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء جنہوں نے علحدہ تلنگانہ تحریک میں شامل ہو کر مضبوطی کے ذریعہ کام کیا ان کو بھی وہ نظر انداز کر کے عثمانیہ یونیورسٹی کی اراضی میں مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ۔ کے سی آر نے تلنگانہ کو سنہرا تلنگانہ بنانے کی بات کی تھی لیکن اس کے خلاف ہی وہ کام کررہے ہیں ۔ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ سید افسر نے مطالبہ کیا کہ بے گھر افراد کو اراضی و مکانات دے کر اپنے وعدے کو پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔ سنہرے تلنگانہ کے لیے عوام کی خوشحالی کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ جس میں خاص کر غرباء کے لیے مکانات ضروری ہے اور بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کا فرض ہے ۔ اس موقع پر ایم شیکھر گوڑ منڈل سکریٹری ، ملیش جوائنٹ سکریٹری ، شنکر ، فرزانہ بیگم ، وجیہ لکشمی ، سریندر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT