Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کا علحدہ ایمسیٹ کونسلنگ کا فیصلہ

تلنگانہ حکومت کا علحدہ ایمسیٹ کونسلنگ کا فیصلہ

عنقریب تواریخ کااعلان ، وزیر تعلیم جگدیش ریڈی کی پروفیسر پاپی ریڈی سے ملاقات

عنقریب تواریخ کااعلان ، وزیر تعلیم جگدیش ریڈی کی پروفیسر پاپی ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد۔/8اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزیر تعلیم تلنگانہ جگدیش ریڈی نے تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے صدرنشین پروفیسر پاپی ریڈی سے ملاقات کی اور تلنگانہ طلبہ کیلئے ایمسیٹ کونسلنگ کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ تلنگانہ حکومت نے علحدہ ایمسیٹ کونسلنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کونسلنگ کی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔ سپریم کورٹ نے دونوں ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ 31اگسٹ سے قبل کونسلنگ اور داخلوں کا عمل مکمل کرلیا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن آئندہ ہفتہ کونسلنگ کی تواریخ طئے کرے گی تاہم 31اگسٹ سے قبل داخلوں کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ تلنگانہ حکومت کو اس مسئلہ پر سپریم کورٹ کے قطعی فیصلہ کا انتظار ہے جو 11اگسٹ کو مقرر ہے۔ اسی دوران پروفیسر پاپی ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ میں ایمسیٹ کونسلنگ اور داخلوں کا عمل سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 31اگسٹ سے قبل مکمل کرلیا جائے گا اور یکم ستمبر سے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ کونسلنگ کے مسئلہ پر اُلجھن کا شکار نہ ہوں۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تمام طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT