Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کا عوام کے ساتھ مذاق

تلنگانہ حکومت کا عوام کے ساتھ مذاق

کانگریس حکومت کے کاموں سے چھیڑ چھاڑ ، ڈی کے ارونا
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : سینئیر کانگریس قائد و سابق وزیر شریمتی ڈی کے ارونا نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت تلنگانہ پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ گذشتہ دو سال کے دوران زائد اور ایک ایکڑ اراضی کو پانی فراہم کرنے میں حکومت ناکام رہی ۔ انہوں نے سابق حکومت میں انجام دئیے گئے کاموں کا سہرا بھی بھی اپنے ہی سر باندھنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ارونا نے مزید بتایا کہ گذشتہ چار سال قبل ہی ’ بھیما نیٹمپاڈو کے پمپ ہاوزس مکمل کر کے پانی بھی دیا جارہا ہے لیکن اسی کا دوبارہ افتتاح کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔ اس طرح حکومت اس علاقہ کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے بلکہ عوام کے ساتھ مذاق کررہی ہے ۔ سابق وزیر نے کہا کہ سابق کانگریس حکومت کے انجام دئیے گئے کاموں کو اپنی طرف سے انجام دیئے جانے کا اظہار کرنا انتہائی شرم کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت گذشتہ زائد از دو سال کے دوران کوئی عملی اقدامات نہیں کرسکی اور صرف زبانی اعلانات کے ذریعہ عوام کو دھوکہ اور فریب ہی دیتی رہی ہے ۔ لہذا تلنگانہ عوام سے ٹی آر ایس حکومت کے زبانی جمع خرچ کی باتوں پر یقین نہ کرنے کی خواہش کی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT