Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کو نظر بدلگ گئی

تلنگانہ حکومت کو نظر بدلگ گئی

کے سی آر سے مولانا پیر نقشبندی کی نمائندگی

کے سی آر سے مولانا پیر نقشبندی کی نمائندگی
حیدرآباد ۔ 11 اپریل (پریس نوٹ) مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب نے آج یہاں کہا کہ افسوس کہ تلنگانہ حکومت کو ایک سال کی تکمیل سے قبل ہی فرقہ پرست عناصر نے اپنی ناپاک سازش کے تحت نظر بد لگادی۔ مولانا پیر نقشبندی نے بعد نماز جمعہ پولیس انکاونٹر کے مرحومین بشمول سب انسپکٹر پولیس جے ڈی سیدلو کیلئے دعائے مغفرت کرنے کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے اس بات کی نمائندگی کی کہ وہ آلیر اور نلگنڈہ کے بدبختانہ واقعات کی اعلیٰ سطحی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرواتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

TOPPOPULARRECENT