Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ حکومت کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں

تلنگانہ حکومت کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں

کریم نگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کھیلوں کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت سعی کررہی ہے ۔ ریاستی وزیر برائے محکمہ فینانس و سیول سپلائی ایٹالہ راجندر نے چہارشنبہ کو کریم نگر منڈل کے موضع کتہ پلی میں الفورس ہائی اسکول میں (60) ویں قومی سطح کے (14) سال کے اندر کے اسکولی طلباء و طالبات کے کھوکھو کے مقابلوں کا افتتاح کیا اور اس موقع پر کہا ک

کریم نگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کھیلوں کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت سعی کررہی ہے ۔ ریاستی وزیر برائے محکمہ فینانس و سیول سپلائی ایٹالہ راجندر نے چہارشنبہ کو کریم نگر منڈل کے موضع کتہ پلی میں الفورس ہائی اسکول میں (60) ویں قومی سطح کے (14) سال کے اندر کے اسکولی طلباء و طالبات کے کھوکھو کے مقابلوں کا افتتاح کیا اور اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کے ذریعہ بچوں میں جسمانی و نفسیاتی نشو نما ہوگی جس کے ذریعہ طلباء میں تعلیم کے ساتھ تمام شعبوں میں آگے ہونگے ۔ گزشتہ میں تمام اسکولوں میں فزیکل ٹیچر ، ڈرائنگ ٹیچرس ہوتے تھے ۔ ہر دن کھیلوں کیلئے ایک گھنٹہ مختص کیا جاتا تھا ۔ اب یہ ٹیچرس نہیں دکھائی دے رہے ہیں ۔ نئی ریاست تلنگانہ میں کریم نگر ضلع میں قومی سطح کے کھیلوں کا انعقاد کیا جانا بہت ہی خوش آئند بات ہے ۔ حکومت کھیلوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام اسکولوں میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کا تقررات عمل میں لائے گی ۔ طلباء کو سوٹ وبوٹ اہم نہیں ہے ۔ معیاری تعلیم ضروری ہے ۔ مٹی سے ہی ہیرے جواہرات نکلتے ہیں حقیقی حالات کو سمجھنے اور تعلیم کے حصول سے ہی طلباء اعلی مقامات کو پہنچ سکتے ہیں تعلیم سے ہی ترقی تعلیم سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ حکومت تعلیم کو ہی اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ کے جی تا پی جی تک معیاری مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے حکومت قائم ہے ۔ ملک کا مستقبل کمرہ جماعت میں ہی ہے ۔ جسمانی تقویت ، نفسیات کو فروغ دینے والے کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔ طلباء عالمی سطح میں تمام شعبوں میں آگے بڑھیں ۔ ایم ایل سی سدھاکر ریڈی نے کہا کہ طلباء جسمانی طور پر طاقتور رہنے کیلئے کھیلوں کی ضرورت ہے ۔ کھوکھو بغیر خرچ کا کھیل ہے تمام اسکولوں میں طلباء کو کھوکھو کھیل کھلائیں اُسی طرح والی بال ، کبڈی ، کھیلوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں ۔ ضلع پریشد چیرمین ٹی اوما نے کہا کہ کھوکھو کھیل کو عالمی سطح پر لے جائیں طلباء کے نفسیاتی طور پر مضبوطی پرسکون کیلئے کھیل بہت معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملا کرنے کہا کھوکھو کھیل مہاراشٹرا میں پیدا ہوا جس کی وجہ سے طلباء میں چستی کے فروغ کے علاوہ جسمانی ترقی بھی ہوگی ۔ تعلیم میںآگے آنے کیلئے طلباء کو کھیل بھی اہم ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں کھیل کود کو زیادہ اہمیت دی جائیگی ضلع کریم نگر میں قومی سطح کے کھوکھو منعقد کیا جانا اس کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنے پر انفورس تعلیمی اداروں کے ذمہ دار نریندر ریڈی کو ایم ایل اے نے مبارکباد دیا ۔ اس کے موقع پر بچوں کے کلچرل پروگرامس سب کو بھائے گئے۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی نمبیا ، مہتمم تعلیمات کے لنگیا ، MPP وی رمیش ، ZPTC سرینواس ، انفورس تعلیمی اداروں کے چیرمین نریندر ریڈی ، اسکول اسپورٹس فیڈریشن سکریٹری راجندر دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT