Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی قابل ستائش

تلنگانہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی قابل ستائش

قیام تلنگانہ کے جشن پر تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کے صدر جناب وحید احمد کا خطاب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ریاست کے قیام کے دو سالہ جشن تلنگانہ کے سلسلہ میں تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کی جانب سے پرچم کشائی ، گن پارک پر خراج عقیدت اور کیک کاٹا گیا ۔ فورم کے ریاستی صدر جناب وحید احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں آج ٹولی چوکی پر پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ گن پارک پر شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقعہ پر فورم کے جنرل سکریٹری محمد نظام الدین ایڈوکیٹ ، ابرار حسین آزاد ، سید مکرم الدین ایڈوکیٹ ، سید احمد بختیاری ، محمد سعید مکی ، محمد عظیم الدین ایڈوکیٹ ، محمد عابد علی ایڈوکیٹ ، محمد علی معین الدین ایڈوکیٹ ، محمود سلمان ایڈوکیٹ ، ایس ڈی قادری ایڈوکیٹ ، سید فرحت احمد ایڈوکیٹ ، محمد اطہر علی ایڈوکیٹ ، محمد فیاض الدین ایڈوکیٹ ، ایم اے نظیر ایڈوکیٹ ، محمد عقیل احمد ایڈوکیٹ ، کبیر صدیقی اور ڈاکٹر شوکت علی و دیگر موجود تھے ۔ اس موقعہ پر جناب وحید احمد نے بتایا کہ علحدہ ریاست کا قیام اور حکومت کے دو سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ جس میں اقلیتوں کے لیے بے شمار تحائف اور بہت اچھی اسکیمات کا قیام اور نائب وزیر اعلیٰ کا درجہ ، اقلیتی بجٹ صرف ایک چھوٹی ریاست تلنگانہ کے لیے ایک ہزار کروڑ سے بھی زیادہ اور ہر میونسپل کارپوریشن اور میونسپالٹی میں وائس چیرمین کے درجہ دئیے گئے ۔ہمارے وزیر اعلی نے ائمہ مساجد اور مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کردیا اور کئی علماء دین اور اسکالرس کو ایک ریاستی بڑے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ اور یتیم خانہ انیس الغرباء کے بجٹ میں اضافہ اور 4000 گز زمین الاٹ کیا گیا اور ان یتیم بچوں کو سرکاری نوکری اور لڑکیوں کے لیے نوکری کے ساتھ ساتھ شادی انتظام بھی قابل مبارکباد ہے ۔ یہ دو سالہ حکومت اور ہمارے وزیر اعلیٰ اقلیتی چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT