Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات پر بیداری ، ٹی آر ایس حامی کا بائیک پرسفر

تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات پر بیداری ، ٹی آر ایس حامی کا بائیک پرسفر

حیدرآباد 17فروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات اوربہتر اقدامات پر عوام میں بیداری کرنے کے غرض سے بائیک پر سفر کرنے والے سی کنکیا نے 24اضلاع کا احاطہ کیا ۔کنکیا ، سنگارینی کالریز کوئلہ کی کان کا سابق ملازم اور ٹی آرایس کا کٹر حامی ہے ۔اس نے اپنی بائیک پر اسپیکرس لگائے جس میں لوک گیت بجائے جارہے ہیں اور تلنگانہ حکومت کی ستائش کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی فلاحی اسکیمات اور حکومت کے بہتر کارناموں کی تفصیلات بھی بتائی جارہی ہیں۔ضلع محبوب نگر میں اس کی بائیک کے داخل ہونے پر ٹی آ رایس کی طلبہ تنظیم ٹی آ رایس وی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ طلبہ لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کنکیا نے کہاکہ حکومت ریاست کے تمام طبقات کے لئے کام کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT