Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کے خلاف تلگودیشم کی گورنر سے شکایت

تلنگانہ حکومت کے خلاف تلگودیشم کی گورنر سے شکایت

حیدرآباد 23فروری (یواین آئی ) تلنگانہ تلگودیشم کے اہم لیڈروں نے راج بھون میں گورنر نرسمہن سے ملاقات کی اور ریاست کے حالات پر ایک میمورنڈم حوالہ کیا ۔ اس وفد نے بعض عوامی مسائل پر بھی گورنر کو توجہ دلائی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈر ایل رمنا نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ناکام ہوگئی ہے ۔ حکومت کے 32 ماہ گزر جانے کے باوجود ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے ملازمتوں کی فراہمی کے حکومت کے دعوے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے موقع پر عوام کو کارپوریٹ سطح کے علاج کی سہولت فراہم کرنے اور منڈل مراکز پر اسپتال قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT