Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ حکومت کے مختلف محکمہ جات میں سینکڑوں جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

تلنگانہ حکومت کے مختلف محکمہ جات میں سینکڑوں جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 9فبروری مقرر، متلاشیان روزگار کو زرین مواقع
حیدرآباد۔/17جنوری، ( راست ) سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن، راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن حیدرآباد کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ کے مختلف محکمہ جات ( میونسپل ، کمرشیل ٹیکسس، رجسٹریشن، پنچایت راج اور ایسائیز ) میں گروپ II کی 439 جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں، جس کی تفصیلات اس طرح ہیں: میونسپل کمشنر گریڈ III کی 19جائیدادیں، امیدوار کی عمر یکم جولائی 2015ء کو 18 تا 44سال کے درمیان۔ اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر کی 110جائیدادیں، عمر 18اور 40 سال کے درمیان۔ سب رجسٹرار گریڈ II کی 23جائیدادیں، عمر 20 تا 44سال کے درمیان۔ ایکسٹنشن آفیسر ( پنچایت راج ) کی 67جائیدادیں، عمر 18تا 44سال کے درمیان ۔ اکسائیز سب انسپکٹرس کی 220 جائیدادیں، عمر 18تا 28سال کے درمیان ہونی چاہیئے۔ ان جائیدادوں کیلئے تعلیمی قابلیت بیچلرس ڈگری کامیاب ہونی چاہیئے۔ سب رجسٹرار عہدہ کیلئے لاء گریجویٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ اکسائیز سب انسپکٹرس کیلئے بیچلرس ڈگری کے علاوہ امیدوار کا قد مردکیلئے 165سینٹی میٹر، سینہ 81سینٹی میٹر اور پھیلاؤ 5سینٹی میٹر جبکہ خواتین کیلئے قد 152.2 سینٹی میٹر اور وزن 45.5 کیلو گرام ہونا چاہیئے۔ آن لائن درخواست کی پروسیسنگ فیس 100 روپئے اور امتحانی فیس 120 روپئے داخل کرنا ہوگا۔ تلنگانہ کے ایس سی؍ ایس ٹی؍ ایکس سرویس مین؍ معذورین اور بیروزگاروں کیلئے امتحانی فیس سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔ درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 9فبروری 2016 مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کمیشن کے ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in پر دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT