Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کا پلینری سیشن دوبارہ ملتوی

تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کا پلینری سیشن دوبارہ ملتوی

حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے مجوزہ پلینری سیشن کو دوسری مرتبہ ملتوی کردیا گیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد 18 اور 19 اکٹوبر کو ہونے والے پلینری سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم نئی تاریخوں کو قطعیت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس کے برسر اقتدار آنے کے بعد پارٹی کا پہلا پلینری سیشن بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ابتداء میں 11 اور 12 اکٹوبر کو پلینری سیشن کی تاریخیں طئے کی گئی تھی۔ پہلے دن لال بہادر اسٹیڈیم میں مندوبین کا اجلاس اور دوسرے دن پریڈ گراونڈ پر جلسہ عام کی تجویز کی تاہم ہد ہد طوفان کے سبب تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے متاثر ہونے کے اندیشے کے تحت تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے 18 اور 19 اکٹوبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات، نئی حکومت کی تشکیل اور جامع سروے جیسی سرگرمیوں کے باعث پلینری مقرر وقت پر منعقد نہیںکیا جاسکا۔ توقع ہے کہ دیپاولی تہوار اور اسمبلی کے مجوزہ بجٹ سیشن کے بعد ہی پلینری سیشن منعقد کیا جائے گا۔ پارٹی کے ایک قائد نے بتایا کہ پلینری سیشن کے سلسلہ میں اضلاع میں تیاریوں کی کمی کے باعث التواء کا فیصلہ کیا گیا ۔ مختلف اضلاع کے قائدین نے چیف منسٹر سے خواہش کی کہ وہ پلینری کی تاریخ کو آگے بڑھائیں کیونکہ کم وقت میں لاکھوں افراد کی شرکت کو یقینی بنانا ممکن نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT