Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ رجسٹریشن والی گاڑیوں کو آندھرا میں روکنے پر احتجاج

تلنگانہ رجسٹریشن والی گاڑیوں کو آندھرا میں روکنے پر احتجاج

حیدرآباد ۔ 17 ستمبر ( سیاست نیوز) ریاست میں برسراقتدار ٹی آر ایس رکن اسمبلی وی سرینواس گوڑ نے تلنگانہ رجسٹریشن رکھنے والی گاڑیوں کو آندھرا علاقہ میں روکنے اور گاڑی والوں کو ہراساں کرنے کے روز بروز بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت احتجاج و شدید برہمی کا اظہارکیا اور پرنسپال سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ سنیل شرما سے ملاقات کر کے آندھرا علاقہ میں پائی جانے والی صورتحال سے واقف کروایا اور اس طرح کے واقعات کا فی الفور تدارک کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا بصورت دیگر آندھرا علاقہ کی گاڑیوں کو بھی تلنگانہ میں داخل ہونے نہ دینے کیلئے کوداڑ کے سرحدی مقام پر احتجاجی دھرنا پروگرام منظم کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT