Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست مسلمانوں کے لیے زیادہ محفوظ

تلنگانہ ریاست مسلمانوں کے لیے زیادہ محفوظ

جامعتہ المومنات کے پچیس سالہ جشن میں وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔3نومبر(سیاست نیوز) ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہاریڈی نے تلنگانہ کے مسلمانوں کو سب سے زیادہ محفوظ قراردیتے ہوئے حکومت تلنگانہ کو مسلمانو ں کی فلاح وبہبود کے لئے نہایت سنجیدہ قراردیا۔وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی نے جامعتہ المومنات کی پچیس سالہ جشن تاسیس تقریب کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے قبل علاقہ تلنگانہ کا وجود بھی ختم کرنے کی سازشیں کی جاتی رہیں۔ انہوںنے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل اور مابعد نئی ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کا اقتدار میںآنا تلنگانہ کے مسلمانوں کے ماضی کا احیاء ثابت ہوا ۔ انہوں نے مسلمانو ںکو بارہ فیصد تحفظات کی فراہمی کے مسئلے پر وضاحت کی کہ حکومت تلنگانہ اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے بارہ فیصد تحفظات کے مسئلے کو مرکزی حکومت کے حوالے کیا جائے گا ۔ جہاں پر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے اراکین پارلیمنٹ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی نگرانی میں حکومت سے نمائندگی کے ذریعہ بارہ فیصد مسلم تحفظات ہوں گے ۔ نرسمہا ریڈی نے خواتین اور لڑکیوں میںتعلیم کو عام کرنے کے متعلق جامعتہ المومنات کے اقدامات کی ستائش کی اور کہاکہ ایک عورت کو تعلیم یافتہ بنانا گویا پورے خاندان کو تعلیم سے جوڑنے کے مترداف ہے۔ انہوں نے جامعہ کے پچیس سالوں کی تکمیل پر مبارکباد بھی پیش کی اور یوم تاسیس کے ضمن میںمنعقد ہونے والی اختتامی تقریب او رمرکزی جلسہ میںچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کو بھی ساتھ لانے کا وعدہ کیا۔ اس کے علاوہ ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی نے جامعتہ المومنات کی سند کو عثمانیہ اور ریاست کی دیگر یونیورسٹیز میں مسلمہ قراردیئے جانے کے متعلق چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے علاوہ نائب وزیر اعلی و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری کو توجہ دلانے کا اس موقع پر وعدہ کیا۔افتتاحی تقریب کا جامعتہ المومنات کے طالبات کی قرأ ت کلام پاک او رنعت رسول مقبولؐ کے ساتھ آغاز ہوا ‘ بعد ازاںامیر شریعت مفتی محمد حسن الدین دعائیہ کلمات ادا کئے جبکہ محمد فاروق علی خان ایڈوکیٹ نے خیر مقدمی کلمات پیش کئے۔مولانا حامد حسین شطاری صدر کل ہند سنی علما ء بورڈ کے علاوہ ‘ ڈاکٹر سراج الرحمن نقشبندی‘ سید شاہ نورالحق قادری‘ جناب رحیم اللہ خان نیازی جنھوں نے نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمو دعلی کا بھی پیغام پڑھ کر سنایا اور حافظ محمدعثمان نقشبندی امام مکہ مسجد حضرت مولانا سید محمد پاشاہ قادری الجیلانی ‘ حضرت مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی اور دیگر نے بھی افتتاحی تقریب سے مخاطب کیا۔حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT