Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں کیلئے اعلامیہ جاری کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں کیلئے اعلامیہ جاری کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن پر تلگو ناڈو اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا احتجاج ، قائدین گرفتار

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن پر تلگو ناڈو اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا احتجاج ، قائدین گرفتار
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( آئی این این ) : تلگو دیشم پارٹی کی اسٹوڈنٹس ونگ تلگو ناڈو اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن پر زور دیا کہ وہ تقررات کے مرحلہ کا فوری آغاز کرے ۔ اس سلسلہ میں تلگو ناڈو کے قائدین اور کارکنوں نے آج یہاں کمیشن پر احتجاج منظم کیا ۔ اس موقع پر صدر فیڈریشن مدھو سدن ریڈی نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات کے مرحلہ میں تاخیر کی مذمت کی ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے افراد خاندان کو مختلف ذرائع سے فائدے پہونچا رہے ہیں جب کہ بے روزگار نوجوانوں اور طلبہ کو ملازمتیں فراہم کرنے میں ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کررہے ہیں ۔ مدھو سدن نے مزید بتایا کہ فیڈریشن چیف منسٹر کے رویہ کے خلاف آئندہ ہفتہ اندرا پارک پر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ احتجاج سے قبل حکومت کو چاہئے کہ وہ تقررات کے مرحلہ کے آغاز کے لیے اعلامیہ جاری کرے ۔ بصورت دیگر احتجاج میں مزید شدت پیدا کی جائے گی ۔ اندرا پارک پر منعقد شدنی مہادھرنا کے تحت تلنگانہ ریاست گیر سطح پر بھی احتجاج منظم کیا جائے گا ۔ فیڈریشن نے صدر چیف منسٹر کو یاد دہانی کی کہ وہ انتخابات سے قبل بے روزگار نوجوانوں سے کئی وعدے کئے تھے جس کو پورا کیا جانا باقی ہے ۔ کمیشن کے دفتر پر احتجاج کے بعد فیڈریشن کے قائدین کو پولیس نے حراست میں لے کر عابڈس پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT