Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست میں ملازمین سرکار کیساتھ انصاف کیلئے حکمت عملی پر زور

تلنگانہ ریاست میں ملازمین سرکار کیساتھ انصاف کیلئے حکمت عملی پر زور

تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی مجلس عاملہ ، سرینواس گوڑ کا خطاب

تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی مجلس عاملہ ، سرینواس گوڑ کا خطاب

حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ گزیٹیڈ افیسرس اسوسیشن کی عاملہ کا اجلاس ٹی جی او بھون نامپلی میں منعقدہوا جس کی صدرات اسوسیشن کی صدر مسٹر سرینواس گوڑ نے کی اس کے علاوہ جنرل سکریٹری ممتا‘ کرشنا یادو‘ سلیم احمد کے علاوہ دیگر نے بھی اس اجلا س سے خطاب کیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں اسوسیشن کے اراکین نے میںشرکت کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں مسٹر سرینواس گوڑ نے مجوزہ ریاست تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کو انصاف کے لئے حکمت عملی تیار کرنے پرزوردیا۔ انہوںنے کہاکہ ریاست آندھرا پردیش کے تمام سرکاری محکموں میںعلاقہ تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں کی جاتی رہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کے تجربہ کار اور قابل عہدوں پر آندھرا کے ناتجربہ کار عہدیدداروں کو فوقیت دینے کا بھی سیما آندھرا قائدین اور اعلی عہدیداروں پر الزام عائد کیا۔۔

TOPPOPULARRECENT