Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست میں کانگریس حکومت : بلرام نائیک

تلنگانہ ریاست میں کانگریس حکومت : بلرام نائیک

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : مرکزی وزیر بلرام نائیک نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں کانگریس پہلی حکومت قائم کرے گی ۔ انہوں نے تروپتی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے عوام علحدہ ریاست کے مسئلہ پر کانگریس کے مشکور ہیں ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اور تلنگانہ کے عوام تشکیل حکومت میں کانگریس کی تائید کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مرکز میں بھی حکومت قائم کرے گی ۔تروپتی میں لارڈ وینکٹیشورا کے درشن کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی تشکیل کا دعوی کیا۔

TOPPOPULARRECENT