تلنگانہ ریاست میں 163 آئی اے ایس اور 112 آئی پی ایس عہدے

نئی دہلی۔ 8 مئی (پی ٹی آئی) مرکزی حکومت کی مقرر کردہ کمیٹی نے نئی قائم شدہ ریاست تلنگانہ میں آئی اے ایس کی 163، آئی پی ایس کی 112 اور آئی ایف ایس کی 65 جائیدادوں کی سفارش کی ہے۔ سابق سنٹرل ویجیلنس کمشنر پرتیوش سنہا کی زیرقیادت کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ کو پیش کردی ہے۔آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کیڈر کی تقسیم 13:10 کے تناسب سے ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT