Sunday , May 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ ریاست کا قیام سونیاگاندھی کی مرہون منت

تلنگانہ ریاست کا قیام سونیاگاندھی کی مرہون منت

اندراگاندھی کی 100 ویں یوم پیدائش تقریب سے سابق ایم پی ہنمنت راؤ کا خطاب

عادل آباد ۔ 19 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کی آزادی کے لئے مولانا ابو الکلام آزاد ‘ پنڈٹ جواہر لعل نہرو ‘ مہاتماگاندھی جیسے کانگریس قائدین نے جدوجہد کرتے ہوئے انگریزوں سے ملک کو آزاد کروایا ‘ ان خیالات کا اظہار سینئر کانگریس قائد و سابق ریاستی صدر مسٹر ہنمنت راؤ نے کیا ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان فرقہ پرست جماعتوں کے کسی بھی قائد نے ملک کی آزادی میں حصہ نہیں لیا ۔ مستقر عادل آباد میں آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی کی 100 ویں یوم پیدائش تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر انہوں نے آنجہانی وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور میں عوامی فلاح وبہبود کے لئے جن اسکیموں کو عمل میں لایا گیا وہ قابل ستائش ہیں۔ موجودہ وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں غیر ممالک کے دورے پر مصروف رہنے کا الزام عائد کیا ہے کہ جبکہ اندراگاندھی اور آنجہانی وزیراعظم مسٹر راجیوگاندھی ملک کی خاطر اپنے آپ کو قربان کیا ۔ دیگر ممالک سے کالا دہن واپس لاکر غریب عوام میں فی کس پندرہ لاکھ روپئے بینک اکاؤنٹ میںجمع کرنے کا تیقن دینے والے نریندر مودی پر آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ملک کے آزادی کے بعد کانگریس کے دورے اقتدار میں زراعت اور صنعت کو فروغ دینے میں خصوصی توجہ دی گئی ۔ سابق ایم پی مسٹر وی ہنمنت راؤ نے ریاستی حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست کا قیام شریمتی سونیاگاندھی کی مرہون منت ہے ۔ تلنگانہ کے عوام کے جذبات کا لحاظ رکھتے ہوئے تلنگانہ ریاست کا پہلا چیف منسٹر دلت طبقہ کا ہوگا جس کو یکسر نظرانداز کیا گیا ۔ انتخابات کے دوران ڈبل بیڈ روم مکانات ‘ تین ایکر اراضی اورمسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کا تیقن دیا گیا تھا جس کی عمل آوری نہ ہونے پر چیف منسٹر کو ذمہ دار قرار دیا۔ قبل ازیں سینئر قائد مسٹر سی رامچندرریڈی ‘ضلع ورکنگ صدر مسٹر نریش جاود ‘ اسسٹنٹ سکریٹری شریمتی سجاتا ‘ضلع منیاریٹی صر مسٹر ساجد خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آنجہانی وزیراعظم کے خدمات کو بھرپور ستائش کی ۔ جلسہ کی کارروائی ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر وسیم الدین نے چلائی ۔ جبکہ اس کی صدارت متعلقہ وارڈ کونسلر غوث الدین کی ۔ قبل ازیں مسٹر وی ہنمنت راؤ کی قیادت میں کانگریس پارٹی اراکین و قائدین نے دفتر ضلع کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا دیا جس کی اصل وجہ ہے کہ زراعت پیشہ افراد کی اراضی سے ہائی ٹینشن پاور سپلائی لین بچھائی جا رہی ہے جس کا معاوضہ خواطر خواہ دلانے کا مطالبہ کیا گیا جس پر ضلع کلکٹر مسٹر جیوتی بدھا پرکاش نے انہیں تیقن دیا کہ وہ کسانوں کے ساتھ برابر انصاف کرتے ہوئے انہیں معاوضہ دلائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT