Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست کو پولیو سے پاک بنانے کے اقدامات

تلنگانہ ریاست کو پولیو سے پاک بنانے کے اقدامات

بیگم پیٹ میں پلس پولیو پروگرام، چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرماکا خطاب
حیدرآباد 17 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت ریاست تلنگانہ کو پولیو سے پاک ریاست کے طور پر برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے اور عوام میں بڑے پیمانے پر پولیو سے متعلق شعور پیدا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج یہاں کندن باغ بیگم پیٹ میں کمسن بچوں میں پولیو ڈراپس پلاتے ہوئے چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے ریاستی سطح پر پولیو ڈراپس پلانے کے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے کہاکہ سال 2007 ء کے بعد سے اب تک ریاست تلنگانہ میں ایک بھی پولیو کا کیس درج نہیں ہوا ہے اور ایسی ہی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل چوکسی اختیار کرتے ہوئے ریاست کو پولیو سے پاک ریاست کے طور پر برقرار رکھنے خصوصی اقدامات کئے جانے کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں جملہ 44 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے کے نشانہ کو پورا کرنے کے مقصد سے ریاست تلنگانہ میں 27 ہزار پولیو ڈراپس پلانے کے لئے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اسی دوران تمام اضلاع میں بھی آج مختلف مقامات پر پولیو ڈراپس پلانے کے لئے پروگرامس منعقد کئے گئے۔ اضلاع کلکٹرس، سیاسی قائدین نے پولیو ڈراپس پلانے کے پروگراموں میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بھی آج تمام پولیو ڈراپس پلانے کے لئے قائم کردہ مراکز پر پانچ سال سے کم عمر کے لاکھوں بچوں کو پولیو ڈراپس پلائے گئے۔

TOPPOPULARRECENT