Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست کو ہمہ جہتی ترقی میں ایوارڈ

تلنگانہ ریاست کو ہمہ جہتی ترقی میں ایوارڈ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): ملک گیر سطح پر ’ ہمہ جہتی ترقی ‘ کے معاملہ میں ریاست تلنگانہ کو انڈیا ٹو ڈے ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ جب کہ ریاستی تلنگانہ حکومت کے روبہ عمل لائے جانے والے ترقیاتی و بہبودی پروگراموں کے لیے ریاست تلنگانہ کو قومی سطح پر ایک خصوصی شناخت حاصل ہوئی ہے اور ملک کی دیگر ریاستوں کے لیے ریاست تلنگانہ ایک مثالی ریاست ثابت ہوئی ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آئندہ ماہ 6 نومبر کو انڈیا ٹو ڈے یہ ایوارڈ عطا کرے گا اور ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے آنے کی خواہش کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو انڈیا ٹو ڈے ایڈیٹوریل ڈائرکٹر مسٹر راج چنگپا نے ایک خصوصی مکتوب تحریر کر کے روانہ کیا ہے ۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ انڈیا ٹو ڈے اسٹیٹ آف دی اسٹیٹ کانکلیو 2015 کے اجلاس میں ہمہ جہتی کے شعبہ میں ریاست تلنگانہ کو مثالی ریاست کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ایوارڈ کے حصول کے لیے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے تعلق سے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT