Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست کی ترقی میں کانگریس کا نمایاں رول رہے گا

تلنگانہ ریاست کی ترقی میں کانگریس کا نمایاں رول رہے گا

تیسرے فرنٹ کی تائید کے اعلان پر کے سی آر تنقید کا نشانہ : پنالہ لکشمیا

تیسرے فرنٹ کی تائید کے اعلان پر کے سی آر تنقید کا نشانہ : پنالہ لکشمیا

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے تلنگانہ کی تائید نہ کرنے والے تیسرے محاذ کی کیسے تائید کریں گے ۔ اس کی وضاحت کرنے کا سربراہ ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ۔ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے والی کانگریس پارٹی ہی تلنگانہ کی ترقی میں نمایاں رول ادا کرے گی ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ تھرڈ فرنٹ نے علحدہ تلنگانہ ریاست کی مخالفت کی تھی پھر کیسے صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی تائید کریں گے کیا مجبوری ہے ۔ سربراہ ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک طرف مخالفین تلنگانہ یا تلنگانہ تحریک میں کوئی رول نہ رکھنے والوں کو ٹکٹ دے رہے ہیں ۔ دوسری جانب تلنگانہ کی مخالفت کرنے والے تیسرے محاذ کی تائید کرنے کا اعلان کررہے ہیں ۔ اس طرح کے فیصلے کیوں لیے جارہے ہیں اس کی وضاحت کرنے کا ٹی آر ایس سربراہ سے مطالبہ کیا ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے نوجوانوں کی خود کشی کے لیے کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی کو ذمہ دار قرار دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہی علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے ۔ کانگریس کے قائدین کے بشمول اپوزیشن جماعتوں سے لمبے عرصے تک مذاکرات کرنے کے بعد کانگریس نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ۔ فیصلہ ہونے کے بعد بیشتر جماعتیں اپنے موقف سے منحرف ہوگئے مگر سونیا گاندھی اپنے وعدے پر برقرار رہی اور علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے میں اہم رول ادا کیا ۔ سیما آندھرا میں کانگریس پارٹی کو بہت بڑا نقصان پہونچا باوجود اس کے کانگریس پارٹی نے 60 سالہ دیرینہ خواب کی تکمیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پر جو بھی الزامات عائد ہوئے تھے سی بی آئی نے اس پر کلین چٹ دی ہے ۔ وہ ان پر عائد ہونے والے کسی بھی الزام کو غلط ثابت کرنے یا مباحثہ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے ۔ سربراہ ٹی آر ایس پر جو بھی الزامات عائد ہورہے ہیں اس کی انہیں ابھی تک کوئی کلین چٹ نہیں ملی ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی کے دورے کریم نگر کے بعد کانگریس کارکنوں میں نیاجوش و خروش پیدا ہوا ہے اور تلنگانہ کے عوام علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے پر کانگریس سے اظہار تشکر کرنے کے لیے 30 اپریل کا بڑی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔ انہوں نے علاقہ تلنگانہ میں 80 اسمبلی حلقوں پر کانگریس کی کامیابی کو یقینی قرار دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT