Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست کی خوشحالی سے کانگریس کو بوکھلاہٹ: پربھاکر

تلنگانہ ریاست کی خوشحالی سے کانگریس کو بوکھلاہٹ: پربھاکر

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل کے پربھاکر نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ریاست کی خوشحالی کانگریس پارٹی کو برداشت نہیں ہورہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پربھاکر نے کہا کہ کانگریس قائدین ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے پریشان ہوکر حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے مختصر عرصہ میں تلنگانہ ریاست ملک کی ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم ریاست میں تبدیل ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ 50 ہزار کروڑ کا ریاستی بجٹ پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور یہ دیکھ کر کانگریس قائدین کے ہوش اُڑ چکے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں چیف منسٹر نے جن خیالات کا اظہار کیا اس پر کانگریس قائدین کی تنقید افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے ہر شعبہ میں ریاست کی ترقی کی جو تصویر پیش کی ہے اس کی ہر کسی نے ستائش کی اور کہا کہ چیف منسٹر کا ادا کردہ ہر لفظ سچائی پر مبنی ہے۔ مشن کاکتیہ کے تحت 15 لاکھ ایکر آیاکٹ کو سیراب کرنا حکومت کا کارنامہ ہے اور کانگریس پارٹی بھی اس سے انکار نہیں کرسکتی۔ ایک کروڑ ایکر اراضی کو سیراب کرنے کیلئے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سے کیا کانگریس پارٹی انکار کرے گی۔؟

TOPPOPULARRECENT