Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد

تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد

ایم ڈی ایف اجلاس میں عہدیداروں کا خطاب

ایم ڈی ایف اجلاس میں عہدیداروں کا خطاب

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے آج تلنگانہ ریاست کے نامزد چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ملک کی 29 ویں ریاست ، ریاست تلنگانہ ہر اعتبار سے مثالی ریاست ہوگی جس میں تمام طبقات سے انصاف کیا جائے گا ۔ فورم کی مرکزی عاملہ کا اجلاس آج احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہوا ۔ جس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی ۔ قرار داد میں ارکان نے اس مشترکہ احساس کا اظہار کیا کہ گذشتہ 58 برس کے دوران اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مفادات کو یکسر نظر انداز کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کی معیشت ، زبان ، تہذیب اور جان و مال کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ تلنگانہ کے ہونے والے وزیر اعلی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کی حکومت کا اولین فرض ہے کہ وہ ریاست کی اقلیتوں میں اعتماد پیداکریں اور ان کی جان و مال اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں قرار داد میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ متحدہ ریاست کے حکمرانوں نے سرکاری اداروں ، ملازمتوں ، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں آبادی کے اعتبار سے اقلیتوں کو بھر پور نمائندگی دینے سے گریز کیا ۔ اب نئی حکومت کا کام ہے کہ وہ اقلیتوں کو انتخابی منشور کے وعدوں کی تکمیل کے تحت تعلیم و ملازمت میں تحفظات فراہم کریں اور اردو زبان کو اس کا مستحقہ مقام دیں ۔ اسی طرح ریاست میں امن ، محبت ، روا داری ، اور بھائی چارگی کا ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ فورم کے اجلاس کی صدارت جناب عابد صدیقی صدرا یم ڈی ایف نے کی ۔ انہوں نے اس موقع پر نئی ریاست کے قیام کو تلنگانہ عوام کے دیرینہ خوابوں کی تکمیل قرار دیا ۔ اجلاس میں جناب اقبال احمد خاں ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، ڈاکٹر محمد ایوب حیدری ، ایم اے قدیر ، نائب صدور ، میر انور الدین ، محترمہ شاہین افروز ، سید ناظم الدین ، محمد برکت علی ، محمد فرید الدین ، محمد احمد ، عبدالرحمن ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، محترمہ وحیدہ خاتون ، ڈاکٹر دردانہ ، نثار احمد بیگ ایڈوکیٹ اور دوسروں نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT