Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست گجرات کے نقش قدم پر: ڈگ وجئے

تلنگانہ ریاست گجرات کے نقش قدم پر: ڈگ وجئے

حیدرآباد۔/8اپریل، ( سیاست نیوز) کانگریس نے آج تلنگانہ میں نلگنڈہ انکاؤنٹر کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے ٹیوٹر پر لکھا ہے کہ کانگریس آج نلگنڈہ انکاؤنٹر کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ نلگنڈہ انکاؤنٹر نے ہمیں گجرات پولیس کے فرضی انکاؤنٹر کی یاد تازہ کرائی ہے۔ حکومت کے بعض کارندے ا

حیدرآباد۔/8اپریل، ( سیاست نیوز) کانگریس نے آج تلنگانہ میں نلگنڈہ انکاؤنٹر کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے ٹیوٹر پر لکھا ہے کہ کانگریس آج نلگنڈہ انکاؤنٹر کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ نلگنڈہ انکاؤنٹر نے ہمیں گجرات پولیس کے فرضی انکاؤنٹر کی یاد تازہ کرائی ہے۔ حکومت کے بعض کارندے اس میں ملوث ہوسکتے ہیں لہذا سی بی آئی تحقیقات کا حکم دینا ضروری ہے۔ ٹیوٹر پر یہ بیان ان شبہات کے اظہار کے پس منظر میں آیا کہ پولیس نے اس فائرنگ کو اپنی حفاظت کیلئے کیا ہے اور مہلوکین پولیس ویان سے فرار ہونے کی مبینہ کوشش کررہے تھے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پولیس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT