Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ریاست گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ

تلنگانہ ریاست گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ

عیدملاپ تقریب سے جناب عامر علی خان کا خطاب

عیدملاپ تقریب سے جناب عامر علی خان کا خطاب
شمس آباد۔11اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں میلاردیوپلی کے مغل کالونی میں محمد عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر کی عید ملاپ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست‘‘ نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ ریاست میں ہندو مسلمان ایک دوسرے کی عید و تہوار کو ملکر مناتے ہیں ۔ تلنگانہ ریاست گنگاجمنی تہذیب کاگہوارہ ہے ۔ عیدالفطر ‘ بونال اور راکھی تہوار مختصر وقفہ سے ہوئی ہیںجس میں ہر شخص خوشی کے ساتھ عید و تہوار منایا ۔ ہماری تلنگانہ ریاست کی حفاظت کی ذمہ داری چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہے ۔ چیف منسٹر کی ہرچند روز میں اختراعی اسکیمات نے ہر ایک کو حیرت زدہ کردیا ہے ۔ کے سی آر نے قلعہ گولکنڈہ میں 15اگست کو قومی پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا ‘ اس کے علاوہ اقلیتوں کیلئے 12فیصد تحفظات کا اعلان کیا ۔ انتخابات کے دوران پورے ملک میں مودی کی لہر تھی لیکن تلنگانہ ریاست جو گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے یہاں مودی اپنے قدم جمانے میں ناکام ہوگئے ۔ جناب عامر علی خان نے دیوالی اور دسہرہ تہواروں کو بھی ملکر خوشی کے ساتھ منانے کی عوام سے خواہش کی اور کہا کہ 19اگست کو ریاست میں گھر گھر سروے کروایا جارہا ہے جس میں ہر ایک فرد کی تمام تفصیلات حاصل کی جاری ہیں جس کیلئے 4.5 لاکھ ملازمین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ ریاست کا سب سے بڑا سروے جس میں ہر ایک شخص کو اپنی تمام تفصیلات ملازمین کو فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی ٹی آر ایس حکومت نئی اسکیمات کو عوام کیلئے متعارف کروائے گی ۔19اگست کا سروے بیحد اہم ہے ۔ آئندہ کبھی بھی ہمیں راشن کارڈ ‘ پاسپورٹ و دیگر سرٹیفیکٹس کی ضرورت ہوگی تو اسی سروے کی مدد سے ہی تمام سرکاری کام انجام دیئے جائیں گے ۔ اس سروے سے کسی کو بھی خوف کھانے کی ضرورت نہیں ‘ ہر شخص کو صحیح طور پر تمام تفصیلات بتانے کی ضرورت ہے ۔ محمد عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر نے کہا کہ ادارہ ’’سیاست‘‘ سماج کی خدمت کرنے میں اہم رول ادا کررہا ہے ۔ آج کے دور میں لوگ ایک دوسرے سے ملنے کیلئے وقت نہیں نکال سکتے ایسے میں ادارہ ’سیاست‘ خاص کر جناب عامر علی خان اپنی مصروفیت کے باوجود قوم کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مسلم لاوارث نعشوں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا انہیں ادارہ سیاست کی جانب سے تدفین کے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملت کی خدمات اسکالرشپس کی فراہمی و دیگر مسائل کے حل کیلئے خصوصی کاؤنٹرس کے ذریعہ عوام کی رہنمائی کی جارہی ہے ۔ ادارہ سیاست کی بے لوث خدمات کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ اس موقع پر بھیم ارجن ریڈی ‘ پی شیکھر گوڑ ‘ سید غوث ‘ احمد محی الدین چندا ‘ پرمیش گوڑ ‘ سرفراز ‘ احمد پٹیل ‘ مکرم خان ‘ محمد حفیظ ‘ محمد ساجد ‘ دیویندر ریڈی ‘ سرینواس ریڈی ‘ نتن ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT