Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / تلنگانہ ریفریز فٹبال اسوسی ایشن تمام ریفریز سے اندراج کی اپیل

تلنگانہ ریفریز فٹبال اسوسی ایشن تمام ریفریز سے اندراج کی اپیل

حیدرآباد ، 24 جولائی (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن نے تمام ریفریز سے درخواست کی ہے کہ تلنگانہ ریفریز فٹبال اسوسی ایشن میں اپنے ناموں کا 31 جولائی 2015ء سے قبل اندراج کرالیں۔ جی پی پالگنا سکریٹری ٹی ایف اے نے بتایا کہ دفتر اسوسی ایشن کے اوقات تمام ایام کار میں شام 6:00 بجے تا رات 8:00 بجے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے مسٹر اشام (سل نمبر 9849295035) یا مسٹر ایس اے سلیم (7702047017) سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

 

پروفیشنل امن دیپ کی پہلی جیت
بنگلورو ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نئی پروفیشنل کھلاڑی امن دیپ درال نے اپنی اولین کامیابی ہیرو ویمنس پروفیشنل گولف ٹور پر درج کرائی جب انھوں نے آج یہاں 12 ویں لیگ میں ونرز چیک کے ساتھ اختتام کیا۔ کئی اچھے مظاہروں اور تین رنرزاپ اختتام کے بعد امن دیپ نے آخرکار 54 ہولس کے بعد جملہ 217 پر فتح حاصل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT