Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز یونین میدک کے اجلاس کا انعقاد

تلنگانہ ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز یونین میدک کے اجلاس کا انعقاد

سنگاریڈی 13 فروری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)تلنگانہ ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز یونین ضلع میدک کا ایک اجلاس 11 فروری کو جگدیش چندرا معاون صدر کی زیر صدارت یونین آفس سنگاریڈی میں منعقد ہوا جس میں وظیفہ یاب ملازمین کے مسائل اور پی آر سی کے علاوہ آئندہ ماہ ضلعی یونین کے منعقد شدنی انتخابات پر غور و خوص کیا گیا اجلاس میں 21 منڈلوں کے صدور و جنرل سک

سنگاریڈی 13 فروری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)تلنگانہ ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز یونین ضلع میدک کا ایک اجلاس 11 فروری کو جگدیش چندرا معاون صدر کی زیر صدارت یونین آفس سنگاریڈی میں منعقد ہوا جس میں وظیفہ یاب ملازمین کے مسائل اور پی آر سی کے علاوہ آئندہ ماہ ضلعی یونین کے منعقد شدنی انتخابات پر غور و خوص کیا گیا اجلاس میں 21 منڈلوں کے صدور و جنرل سکریٹریز نے شرکت کی ۔ عنقریب منعقد شدنی ضلعی انتخابات میں بحیثیت ضلع صدر مقابلہ کرنے امیدوار کا تعین رائے دہی کے ذریعہ کیا گیا جس میں 21 کے منجملہ 16 منڈلوں کے قائدین نے جگدیش چندرا کے حق میں رائے دہی کرتے ہوئے ضلع صدارت کیلئے امیدوار منتخب کیا ۔ اس موقع پر محمد عبدالسلام‘ موظف ہیڈ ماسٹر‘ محمد غوث‘ میر امجد علی اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT