Saturday , February 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا و رائلسیما میں موسم خشک رہے گا

تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا و رائلسیما میں موسم خشک رہے گا

حیدرآباد 6 فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا پردیش اور ائلسیما میںآئندہ پانچ دن کے دوران موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ کے عہدیدارو ں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تجزیہ کے مطابق تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں موسم خشک ہی رہا تھا ۔ سب سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری میدک میں اور حیدرآباد میں 14.5 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح ساحلی آندھرا میں کالنگا پٹنم میں اقل ترین درجہ حرارت 14.8 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا اور درجہ حرارت اعظم ترین 31 ڈگری اور اقل ترین 17 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT