Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا و رائلسیما میں گرج چمک اور بارش کا امکان

تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا و رائلسیما میں گرج چمک اور بارش کا امکان

کچھ مقامات بشمول حیدرآباد میں بھاری بارش کا بھی اندیشہ ‘ مانسون کی آمد کیلئے حالات سازگار
حیدرآباد 5 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات آئندہ تین دنوں کے دوران پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں بھی یہی صورتحال ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ موسمیات عہدیداروں نے کہا کہ سنگا ریڈی ‘ وقار آباد ‘ رنگا ریڈی ‘ حیدرآباد ‘ میڑچل ‘ محبوب نگر ‘ ونپرتی ‘ گدوال ‘ ناگرکرنول ‘ یادادری ۔بھونگیر ‘ نلگنڈہ ‘ سوریا پیٹ ‘ جنگام ‘ محبوب آباد ‘ کھمم اور بھدرادری ۔ کتہ گوڑم اضلاع میں چہارشنبہ کو کچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ 7 اور 8 جون کو تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر بہت زیادہ شدت کی بارش کا بھی امکان ہے ۔علاوہ ازیں ساحلی آندھرا پردیش کے اضلاع سریکا کلم ‘ وجیا نگرم ‘ وشاکھا پٹنم ‘ مشرقی و مغربی گوداوری اضلاع میں 6 اور 7 جون کو شدید بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے اور گرج چمک بھی ہوسکتی ہے ۔ ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن کے دوران یہ صورتحال ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ ‘ رائلسیما اور ساحلی آندھرا کے کچھ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور ایک یا دو موقعوں پر گرج چمک اور بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 39 ڈگری اور اقل ترین 24 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحل آندھرا پردیش میں مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور اس کے اثر سے بارش کیلئے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ اس دوران اسکائی میٹ ویدر نے کہا کہ تلنگانہ اور حیدرآباد میں فی الحال بارش میں اضافہ ہوگا ۔ تلنگانہ میں کچھ مرحلوں میں بارش ہوگی اور ایک دو موقعوں پر شدید بارش کا بھی امکان ہے ۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں مانسون تلنگانہ پہونچنے کا امکان ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT