Friday , November 16 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سرکاری ملازمین کی آج ریالی

تلنگانہ سرکاری ملازمین کی آج ریالی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری ملازمین ( بلاتخصیص محکمہ جات ) کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر 25 مارچ اتوار کو سرور نگر اسٹیڈیم میں تمام محکمہ جات بشمول یونیورسٹیوں و کارپوریشنس کے ملازمین کا ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ کے رویندر ریڈی صدر تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس یونین نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سال 2002 کے بعد ریاست کے تمام سرکاری ملازمین کے لیے روبہ عمل لائی جانے والی ’ کانٹریبیوٹری پنشن اسکیم کو منسوخ کر کے سابقہ پنشن اسکیم کو روبہ عمل لانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ علاوہ ازیں تمام ملازمین کے لیے نئے پے رویژن کمیشن کی تشکیل عمل میں لانے کے علاوہ علحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد میں حصہ لیتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کو خصوصی انکریمنٹ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT