Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سرکاری ملازمین کی ترقی کیلئے دیوی پرساد کی کامیابی ضروری

تلنگانہ سرکاری ملازمین کی ترقی کیلئے دیوی پرساد کی کامیابی ضروری

حیدرآباد۔17مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور تعلیمی یافتہ طبقے کی ترقی کے لئے ضلع حیدرآباد ‘ رنگاریڈی اور محبو ب نگر سے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے ایم ایل سی امیدوار دیوی پرساد کی کامیابی ضروری ہے ۔ راجندر نگر اگریکلچر یونیورسٹی منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس سی‘ ایس ٹی ‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ کنونیر پروفیسر انور خان نے یہ بات کہی۔ انہوں نے دیوی پرساد کے متعلق ٹی آر ایس پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے حصول میںسرکاری ملازمین کی حصہ داری کو یقینی بنانے والے ٹی این جی اوز قائد دیوی پرسا دکا انتخاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی نے حیدرآباد‘ رنگاریڈی اور محبو ب نگر کے سرکاری ملازمین اور گریجویٹس کو وابستہ امیدوں کی تکمیل کا اقدا م اٹھایا ہے۔پروفیسر گریجویٹ سرکاری ملازمین اور عام رائے دہندوں سے دیوی پرساد کے حق میںاپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے حصول ایک طویل جدوجہدکے بعد ہواہے اورتلنگانہ ریاست کی پہلی حکمران جماعت کی حیثیت سے ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالتے ہوئے ریاست کی ترقی کو مثالی بنانے کے اقدامات بھی اٹھائے ہیں حکومت کی کوششوں کو کامیاب بنانے کی تمام تر ذمہ داری ریاست کی عوام پر عائد ہوگی۔چیف کنونیر فرنٹ ثناء اللہ خان نے کہاکہ دیوی پرساد کی کامیابی کو تاریخ ساز بنانے کے لئے حیدرآباد‘ رنگاریڈی اور ضلع محبو ب نگر کے گریجویٹ راہندوں کا اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اٹل بہاری واجپائی کے بعد بھاری اکثریت سے کامیابی کا اعزاز سوامی گوڑ کو ملاہے اور اس اعزاز کو دیوی پرساد جیسے تلنگانہ کے عظیم جہدکار کو منتقل کرنے کے لئے ہمیںمتحد ہوکر دیوی پرساد کے حق میںاپنا ووٹ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فرقہ پرست اور تلنگانہ دشمن طاقتیں نت نئے اندازمیںہماری اتحاد کو منتشر کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کوزندہ قائم رکھنے کے لئے دیوی پرساد کی کامیابی ناگزیر ہے۔موہن رائو‘ اسلم عبدالرحمن‘ ایم ایم شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT