Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سرکل میں پوسٹل پنشن عدالت

تلنگانہ سرکل میں پوسٹل پنشن عدالت

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ سرکل کی ششماہی ریجنل پوسٹل پنشن عدالت 24 جولائی بروز پیر کو صبح 11 بجے اے ایم کمیٹی ہال ، دوسری منزل دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل آندھرا پردیش سرکل ، ڈاک سدن عابڈس حیدرآباد میں منعقد ہوگی ۔ اس کے لیے عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ پنشن سے متعلق شکایتیں اور اس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ 10 جولائی سے قبل مسٹر این پدمنابھا راؤ سینئیر اکاونٹس آفیسر ( آئی ایف اے ) ، دفتر پوسٹ ماسٹر جنرل حیدرآباد ریجن ، پانچویں منزل ، ڈاک سدن عابڈس حیدرآباد پر روانہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں ناقابل قبول رہیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT