Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سوائن فلو کی لپیٹ میں، 32 دن میں 31 اموات

تلنگانہ سوائن فلو کی لپیٹ میں، 32 دن میں 31 اموات

عوامی صحت کا خیال رکھنے حکومت کے دعوے کھوکھلے، شہریوں میں بے چینی

عوامی صحت کا خیال رکھنے حکومت کے دعوے کھوکھلے، شہریوں میں بے چینی
حیدرآباد /3 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ پوری طرح سوائن فلو کی لپیٹ میں ہے، 32 دن میں 31 افراد کی اموات ہوئی ہیں، جب کہ حکومت کی جانب سے سوائن فلو قابو میں ہونے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ عوام میں بے چینی کی لہر پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 1854 افراد کا ٹسٹ کیا گیا، جن میں سے 629 متاثر پائے گئے اور ان میں سے 31 افراد کی موت واقع ہوئی۔ صرف اتوار کے دن 118 افراد کا ٹسٹ کیا گیا، جن میں 35 افراد کے نمونے مثبت پائے گئے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے محکمہ صحت کے اعلی عہدہ دار سوائن فلو کے کنٹرول کا ادعا کر رہے ہیں، مگر حقائق کچھ اور ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 35 افراد کے سوائن فلو ٹسٹ مثبت ثابت ہو رہے ہیں، جب کہ یہ تعداد کم نہیں ہے اور نہ ہی اس پر خاموشی اختیار کی جاسکتی ہے۔ حکومت نے سوائن فلو پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات اور ادویات کی قلت نہ ہونے کا ادعا کیا ہے۔ دریں اثناء محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سریش چندا نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے سوائن فلو کی وباء پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ تمام سرکاری اسپتالوں میں سوائن فلو کی دوائیں دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT