Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سیریز کیساتھ گاڑیوں کے رجسٹریشن کا آج سے آغاز

تلنگانہ سیریز کیساتھ گاڑیوں کے رجسٹریشن کا آج سے آغاز

حیدرآباد 10 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن کیلئے 11 جون چہارشنبہ سے TS سیریز کا آغاز کیا جائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ میں باوثوق ذرائع نے کہاکہ مرکز کی جانب سے ٹی ایس سیریز پر گزٹ اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے جس کے بعد ہی ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کو رجسٹریشن کے باضابطہ آغاز کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔ تلنگانہ کے یوم تاسیس 2 جون سے تلنگانہ کے 10 اضلاع میں گاڑیوں کا رجسٹریشن روک دیا گیا تھا کیونکہ متعلقہ عہدیداروں کے پاس ٹی ایس سیریز کے استعمال کے بارے میں کوئی ضابطہ یا معلومات نہیں تھیں۔ ٹی ایس سیریز کے استعمال کے بارے میں کوئی ضابطہ یا معلومات نہیں تھیں۔ حکومت تلنگانہ نے قبل ازیں ٹی جی سیریز کے بارے میں ایک تجویز روانہ کی تھی لیکن ریاستی چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی خصوصی درخواست پر عہدیداروں نے ٹی ایس سیریز کیلئے دوبارہ تجویز روانہ کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT