Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ کے اقدامات کی ستائش

تلنگانہ سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ کے اقدامات کی ستائش

جزائر انڈومان ونیکوبار کے عہدیداروں کی ٹیم کا سیول سپلائز بھون کا دورہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس) : جزائر انڈومان و نیکوبار کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے عوامی نظام تقسیم میں عصری ٹکنالوجی سے استفادہ کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے حکومت تلنگانہ کے محکمہ سیول سپلائز کی ستائش کی ۔ محکمہ جات ریونیو ، فینانس ، سیول سپلائز ، آئی ٹی ، ضلع پریشد ، تعلیم ، الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے 25 رکنی وفد نے آج یہاں سوماجی گوڑہ میں سیول سپلائز بھون کا دورہ کیا جہاں کمشنر سیول سپلائز سی وی آنند نے ان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ ٹیم کے ارکان نے e-pos ، ٹی راشن ایپ ۔ آن لائن پروکیورمنٹ مینجمنٹ سسٹم کو دیکھا ۔ انہوں نے راشن اشیاء کی سربراہی ، راشن شاپس اور راشن کارڈس کی تعداد کے بارے میں پوچھا اور استفادہ کنندگان کی تعداد کے بارے میں پوچھا ۔ ان سے مخاطب کرتے ہوئے سی وی آنند نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ماڈرن ٹکنالوجی پر عمل درآمد کرنے میں معاون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیول سپلائز نے ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں اور بلیک مارکیٹنگ کو روکا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT