Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سے اجمیر شریف کے لیے غلاف مبارک کی روانگی

تلنگانہ سے اجمیر شریف کے لیے غلاف مبارک کی روانگی

حیدرآباد۔/24اپریل، ( سیاست نیوز)چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کو اجمیر شریف کیلئے غلاف مبارک حوالہ کیا۔ چیف منسٹر کیمپ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں چندر شیکھر راؤ نے غلاف مبارک کا معائنہ کیا اور اسے بطور احترام اپنے سر پر رکھا۔ انہوں نے کچھ فاصلہ غلاف کو سر پر رکھتے ہوئے طئے کیا اور غلاف کی کشتی اقلیتی ب

حیدرآباد۔/24اپریل، ( سیاست نیوز)چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کو اجمیر شریف کیلئے غلاف مبارک حوالہ کیا۔ چیف منسٹر کیمپ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں چندر شیکھر راؤ نے غلاف مبارک کا معائنہ کیا اور اسے بطور احترام اپنے سر پر رکھا۔ انہوں نے کچھ فاصلہ غلاف کو سر پر رکھتے ہوئے طئے کیا اور غلاف کی کشتی اقلیتی بہبود کے اسپیشل سکریٹری سید عمر جلیل اور ڈائرکٹر جلال الدین اکبر کے حوالے کردی۔ غلاف کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ بھی حوالہ کیا گیا جو دیوان جی اجمیر جناب سید زین العابدین کو بطور نذرانہ پیش کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT