Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سے بورڈ اور حج کمیٹی کے تین ملازمین خادم الحجاج کیلئے منتخب

تلنگانہ سے بورڈ اور حج کمیٹی کے تین ملازمین خادم الحجاج کیلئے منتخب

حیدرآباد۔/17جون، ( سیاست نیوز) حج 2017کیلئے سرکاری کوٹہ میں تلنگانہ سے وقف بورڈ اور حج کمیٹی کے 3 ملازمین کو خادم الحجاج کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں 14 خادم الحجاج کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا جبکہ 3 خادم الحجاج سرکاری کوٹہ میں روانہ ہورہے ہیں۔ وقف بورڈ سے فاروق عارفی کے نام کو منظوری دی گئی۔ صدرنشین و چیف ایکزیکیٹو آفیسر نے اس نام کی سفارش کرتے ہوئے تلنگانہ حج کمیٹی کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے دو ملازمین محمد مسعود اور محمد فرید بھی خادم الحجاج کی حیثیت سے جاریہ سال حج کیلئے روانہ ہوں گے۔ اسی دوران اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے تینوں خادم الحجاج کو ہدایت دی کہ وہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی غفلت نہ برتیں۔ واضح رہے کہ ہر سال حج کمیٹی سے 2 اور وقف بورڈ سے ایک ملازم کو خادم الحجاج کے طور پر روانہ کرنے کی روایت موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT