Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سے لوک سبھا کے 267 امیدوار

تلنگانہ سے لوک سبھا کے 267 امیدوار

حیدرآباد ۔ 13 ؍ اپریل ( پی ٹی آئی ) علاقہ تلنگانہ میں لوک سبھا کی 17 نشستوں کے لئے 267 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں اور 119 اسمبلی حلقوں سے 1,682 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نامزدگیوں سے دستبرداری کے آخری تاریخ کے گذشتہ روز اختتام کے بعد لوک سبھا کے لئے 267 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں ۔ سب سے زیادہ 30 امیدوار دو لوک سبھا حلقوں ملکاجگری اور سکندرآباد سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ جبکہ ناگرکرنول (ایس سی) سے سب سے کم یعنی صرف 6 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں ۔ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ حیدرآباد کے حلقہ عنبرپیٹ سے 32 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں ۔ اور میدک کے حلقہ اندول سے سب سے کم یعنی صرف 5 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT