Wednesday , October 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ سے ناانصافی کی تلافی کی کوشش

تلنگانہ سے ناانصافی کی تلافی کی کوشش

نارائن پیٹ /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر مسٹر جوپلی کرشنا راؤ نے نارائن پیٹ کے جی پی شٹی فنکشن ہال میں ایک زبردست انتخابی جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے حرکیاتی شخص مسٹر دیو پرساد کو حلقہ گریجویٹ ، اضلاع ، رنگاریڈی ، حیدرآباد اور محبوب نگر سے اپنا امیدوار بن

نارائن پیٹ /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر مسٹر جوپلی کرشنا راؤ نے نارائن پیٹ کے جی پی شٹی فنکشن ہال میں ایک زبردست انتخابی جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے حرکیاتی شخص مسٹر دیو پرساد کو حلقہ گریجویٹ ، اضلاع ، رنگاریڈی ، حیدرآباد اور محبوب نگر سے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں عوامی پارٹی اور عوام کی حقیقی ہمدرد و بہی خواہ پارٹی صرف اور صرف ٹی آرایس ہی ہے اور وہ وجود میں ہی اس لئے لائی گئی ہے ۔ تلنگانہ کے ساتھ ساٹھ سالوں سے ہو رہی ناانصافی کی تلافی ککی جائے ۔ انہوں نے مسٹر دیوی پرساد کو ترجیحی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی اپیل کی ۔ جلسہ کی صدارت مسٹر کے شیو کمار ریڈی ، ضلع جنرل سکریٹری و انچارج حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ نے کی ۔ اس جلسہ میں پارٹی کے امیدوار مسٹر دیوی پرساد نے بھی شرکت کی ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر ریاستی وزیر برقی و توانائی مسٹر لکشمی ریڈی نائب صدرنشین ، منصوبہ بندی کمیشن مسٹر نرنجن ریڈی کے علاوہ ڈاکٹر پی نرسمہا ریڈی ، محمد غوث کوآپشن ممبر نے شرکت کی ۔ مقررین نے سنہرے تلنگانہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے ٹی آر ایس اور کے سی آر کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین مسرز عبدالرحمن ، محمد غوث چاند ، میراں ملنگ شاہ ، معین الدین ، بنڈی وینوگوپال ، کیشووردھن ریڈی و دیگر قائدین نے شرکت کی ۔ مسٹر دیوی پرساد نے آخر میں گریجویٹ حلقہ احباب سے اپیل کی کہ وہ اپنا ترجیحی ووٹ ان کے حق میں استعمال کرکے انہیں خدمت کا موقع دیں ۔

TOPPOPULARRECENT