Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ سے 57000 کروڑ کی سافٹ ویر برآمدات

تلنگانہ سے 57000 کروڑ کی سافٹ ویر برآمدات

بیرونی تجارت میں 6 ہزار کروڑ روپئے کا اضافہ

بیرونی تجارت میں 6 ہزار کروڑ روپئے کا اضافہ
حیدرآباد /4 جولائی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ سے کی جانے والی سافٹ ویر برآمدات سال 2013-14 کے دوران 6000 کروڑ سے زائد اضافہ کے ساتھ 57000 ہزار کروڑ روپئے تک پہونچ گئی ہیں ۔ 2012-13 کے دوران 49,831 کروڑ روپئے کی برآمدات کی گئیں تھی ۔ سرکاری طور پر آج یہاں اس بات کا اعلان کیا گیا ۔ ریاستی محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، الکٹرانکس و مواصلات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سافٹ ویر برآمدات کے شعبہ میں گذشتہ مالی سال 3,23,691 افراد کو راست روزگار حاصل ہوا تھا ۔ بیان میں امریکی ڈالر کی شرح سے ہونے والی ترقی کا انکشاف کئے بغیر کہا گیا ہے کہ ’’ تلنگانہ سے سافٹ ویر برآمدات سال 2013-14 کے دوران ایک تخمینہ کے مطابق 57,000 کروڑ روپئے رہیں گے ۔ سافٹ ویر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا اور خصوصی معاشی زونس کے کمشنر ترقیات کی طرف سے تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انفارمیشن ٹکنالوجی اور اس سے مربوط خدمات میں گذشتہ سال کے دوران 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ‘‘ ۔ ان اعداد میں گھریلو سطح پر سافٹ ویر کی فروخت اور الیکٹرانک ہارڈ ویر صنعت کے اعداد شامل نہیں کئے

TOPPOPULARRECENT