Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ عملہ کو آندھرا سے واپس لانے کوشش

تلنگانہ عملہ کو آندھرا سے واپس لانے کوشش

متعلقہ عہدیداروں کو عملی اقدامات کرنے چیف سکریٹری کی ہدایت
حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے آندھرا پردیش میں خدمات انجام دینے والے مختلف زمروں کے زائد از 1216 سرکاری ملازمین کو واپس تلنگانہ کو لانے کیلئے حکومت تلنگانہ نے اپنی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ آندھرا پردیش میں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ ملازمین کو تلنگانہ کو واپس طلب کرنے کی کوشش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس یونین و دیگر یونینوں کے قائدین پر مشتمل ایک وفد نے گزشتہ دنوں چیف سیکریٹری سے موثر نمائندگیاں کی تھیں جس کی روشنی میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے ری آرگنائزیشن سیل کی جانب سے دی گئی رپورٹس کے مطابق عہدیداروں سے کارروائی شروع کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ درجہ چہارم ملازمین، جونیر اسسٹنٹس، سینئر اسسٹنٹس زمرہ کے تلنگانہ ملازمین کی کثیر تعداد آندھرا پردیش میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اگر تلنگانہ ملازمین کا آندھرا پردیش سے بٹوارہ کرنے کی صورت میں تلنگانہ میں فی الوقت برسرخدمت سیکریٹریٹ کے آندھرائی ملازمین کو دوبارہ آندھرا کو روانہ ہونا پڑے گا جس کے پیش نظر حکومت آندھرا پردیش بھی اس مسئلہ کی عاجلانہ یکسوئی سے گریز کرنے ٹال مٹول کررہی ہے۔ تلنگانہ سیکریٹریٹ ملازمین یونین نے حکومت تلنگانہ سے اس مسئلہ کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے موثر اقدامات کرنے اور آندھرا میں خدمت انجام دینے والے تلنگانہ ملازمین کو فی الفور تلنگانہ کو واپس طلب کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT