Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ عوام کو گمراہ اور دھوکہ دینے میں ٹی آر ایس قائدین ماہر

تلنگانہ عوام کو گمراہ اور دھوکہ دینے میں ٹی آر ایس قائدین ماہر

تمیڈی سٹی پراجکٹ کی اونچائی میں کمی پر نقصان کو واضح کرنے پر زور ، تلگو دیشم ایم پی آر چندر شیکھر ریڈی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے مہاراشٹرا حکومت کے اعتراض کی روشنی میں تمیڈی سٹی پراجکٹ کی اونچائی کو 148 میٹرس تک کم کرنے کا اظہار کرنے والی تلنگانہ حکومت سے اس اونچائی کو کم کرنے سے کتنا نقصان ہوگا اس کو بھی واضح کریں اور کہا کہ تلنگانہ عوام کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دینے میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے قائدین کافی مہارت رکھتے ہیں ۔ جس کا تلگو دیشم پارٹی نے مضحکہ اڑایا ۔ آج یہاں ین ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمان و رکن پولیٹ بیورو تلگو دیشم پارٹی مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے یہ بات کہی اور ٹی آر ایس کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب دریائے گوداوری پر کئی ایک بیاریجس تعمیر کئے جارہے تھے ۔ تب نہ صرف کانگریس بلکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے لیکن تلگو دیشم پارٹی نے حکومت مہاراشٹرا کے گذشتہ عرصہ کے دوران جن بریجس کی تعمیر کررہی تھی اس وقت سوائے تلگو دیشم پارٹی کے کسی اور پارٹی نے نہ ہی کوئی مخالفت کی اور نہ ہی کسی نے احتجاج کیا ۔ جب کہ تلگو دیشم پارٹی نے حکومت مہاراشٹرا کے ان اقدامات کی نہ صرف پر زور مخالفت کی بلکہ زبردست احتجاج کے نتیجہ میں تلگو دیشم قائدین کو جیل بھی جانا پڑا ۔ مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مہاراشٹرا حکومت کے ساتھ کیے ہوئے معاہدات کا برسر عام اظہار کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT