Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ عوام کے لیے تاریخی دن

تلنگانہ عوام کے لیے تاریخی دن

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خاں نے کہا کہ تلنگانہ عوام کا دیرینہ خواب آج شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ کانگریس پارٹی تلنگانہ کے معاملے میں عہد کی پابند ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کیا ہے ۔ مسٹر ایم اے خان نے کہا کہ تلنگانہ کی 50 سالہ ت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خاں نے کہا کہ تلنگانہ عوام کا دیرینہ خواب آج شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ کانگریس پارٹی تلنگانہ کے معاملے میں عہد کی پابند ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کیا ہے ۔ مسٹر ایم اے خان نے کہا کہ تلنگانہ کی 50 سالہ تاریخ ہے ۔ کئی نوجوانوں اور طلبہ نے قربانی دی ہے ۔ تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا جائزہ لینے کے بعد کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فیصلہ کرنے کے بعد سیما آندھرا کے کانگریس قائدین بشمول چیف منسٹر اور وزراء کی مخالفت کے باوجود انہوں نے تلنگانہ کے فیصلے پر کبھی نظر ثانی نہیں کی بلکہ وعدے کو نبھانے کے معاملے میں تلنگانہ کی مخالفت کرنے والے 6 ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے برطرف کردیا مگر تلنگانہ کے وعدے پر برقرار رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری تلنگانہ عوام کے لیے تاریخی دن ہے ۔ تلنگانہ کے عوام نے صبر آزما احتجاج کیا ۔ جذبات سے مغلوب ہو کر اپنی زندگیاں قربان کی ہے ۔ مگر کسی پر حملہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی سیما آندھرا سے بھی سونیا گاندھی مکمل انصاف کریں گی ۔ انہوں نے تلنگانہ کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ جشن ضرور منائے مگر کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہونچائے ۔ مرکزی یو پی اے حکومت کا تاریخی فیصلہ جس کے لیے وہ پارٹی صدر مسز سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کرتے ہیں اور تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT