Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ عوام ہی ٹی آر ایس کے ہائی کمان : کے ٹی آر

تلنگانہ عوام ہی ٹی آر ایس کے ہائی کمان : کے ٹی آر

حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے امیرپیٹ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے باس‘‘ دہلی میں نہیں بلکہ تلنگانہ کے عوام ہیں۔ عوام ہی ٹی آر ایس کے ہائی کمان ہیں۔ 55 سال تک اقتدار پر فائز رہتے ہوئے ترقی کو نظرانداز کرنے والی کانگریس کو ٹی آر ایس پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ ان پروگرامس میں ریاستی وزراء لکشما ریڈی اور اندرا کرن ریڈی، میئر حیدرآباد بی رام موہن، کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر جناردھن ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ امیرپیٹ میں 25 کروڑ روپئے کے مصارف سے سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ ایس آر نگر میں 50 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا جس پر 3.28 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ بلکم پیٹ میں 3 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے پارکنگ کے کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT