Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / تلنگانہ فٹبال ٹیم کو ٹاس کے ذریعہ شکست

تلنگانہ فٹبال ٹیم کو ٹاس کے ذریعہ شکست

حیدرآباد ، یکم سپٹمبر (ای میل) اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کی زیرسرپرستی ایس ایس پی ایف نیشنل فٹبال چمپئن شپ 2016ء نئی دہلی میں تلنگانہ کی عمدہ پیشرفت کا سلسلہ آج تھم گیا جب انھیں کوارٹر فائنلز میں بدقسمتی سے ٹاس کے ذریعے شکست ہوگئی۔ حریف ٹیم ہریانہ کی طرف سے حد عمر سے تجاوز کرنے والے کھلاڑیوں کو میدان پر اتارنے کے خلاف چیف کوچ تلنگانہ فٹبال ٹیم علیم خان نے پُرزور احتجاج درج کرایا۔ بعدازاں میچ شرو ع ہوا۔ 25 منٹ دونوں ٹیمیں 0-0 پر مساوی تھیں کہ موسلا دھار بارش ہونے لگی۔ دیڑھ گھنٹے بعد بھی میچ کا احیاء نہ ہوسکا اور گراؤنڈ عملاً جھیل میں تبدیل ہوگیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے ٹاس کے ذریعے ونر طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ بدقسمتی سے تلنگانہ ٹیم ٹاس ہار گئی اور ہریانہ کو ونر قرار دیا گیا جس نے سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کرلی۔ اس ٹورنمنٹ میں تلنگانہ ٹیم نے اچھا فٹبال کھیلا لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT