Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ قانون ساز کونسل میں وزیر فینانس کی تقریر ہٹ دھرمی کے مترادف

تلنگانہ قانون ساز کونسل میں وزیر فینانس کی تقریر ہٹ دھرمی کے مترادف

حیدرآباد /2 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس اٹالہ راجندر کی کونسل میں تقریر پر کانگریس کے ڈپٹی فلور لیڈر محمد علی شبیر نے اعتراض کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہٹ دھرمی سے باز آجائے۔ جس طرح ایپا سوسائٹی کی تعمیرات کو منہدم کیا گیا، اسی طرح کونسل میں جمہوریت کا خون کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہو

حیدرآباد /2 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس اٹالہ راجندر کی کونسل میں تقریر پر کانگریس کے ڈپٹی فلور لیڈر محمد علی شبیر نے اعتراض کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہٹ دھرمی سے باز آجائے۔ جس طرح ایپا سوسائٹی کی تعمیرات کو منہدم کیا گیا، اسی طرح کونسل میں جمہوریت کا خون کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے، لہذا مسلم امیدوار محمد فاروق حسین کو کامیاب بناتے ہوئے حکومت عوام میں مثبت پیغام روانہ کرے، ورنہ عوام ٹی آر ایس کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ قبل ازیں وزیر فینانس نے ایٹالہ راجندر نے ماہ رمضان کے تقدس کے احترام اور شفاف ریکارڈ رکھنے والے سوامی گوڑ کو امیدوار بنانے کا ادعا کیا،

جس پر ڈپٹی فلور لیڈر محمد علی شبیر نے وزیر فینانس کی تقریر میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹالہ راجندر کونسل کے رکن نہیں ہیں، لہذا وہ بحیثیت وزیر ایوان میں بیٹھ تو سکتے ہیں مگر تقریر نہیں کرسکتے، البتہ وزیر امور مقننہ کو تقریر کا اختیار ہے۔ انھوں نے وزیر فینانس کی جانب سے رمضان کا حوالہ دینے پر اعتراض کیا اور کہا کہ ماہ رمضان کے دوران سحری اور افطار کے اوقات میں برقی مسدود ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے مسلمان پریشان ہیں، لہذا مبارک ماہ کا حوالہ دے کر مسلمانوں کو گمراہ نہ کیا جائے۔ محمد علی شبیر کے اس ریمارک پر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے اپنی نشست سے اٹھ کر اس پر اعتراض کیا، جب کہ ریاستی وزیر آبپاشی و امور مقننہ ہریش راؤ اور محمد علی شبیر کے درمیان لفظی جھڑپ ہو گئی۔

TOPPOPULARRECENT