Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ لیڈر کی کانگریس میں شمولیت

تلنگانہ لیڈر کی کانگریس میں شمولیت

محبوب نگر ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کے ماحول میں فرقہ پرست طاقتیں اپنا دبدبہ قائم کرتے ہوئے ملک کے سیکولرازم کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ اب وقت آگیا ہیکہ سیکولر ذہن کے افراد متحد ہوتے ہوئے ان کو منہ توڑ جواب دیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمد حنیف احمد سابق ٹی آر ایس فاؤنڈر کنوینر کل شب ریاستی وزیر ( سابق ) ڈی کے ارونا کی موجودگی میں

محبوب نگر ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کے ماحول میں فرقہ پرست طاقتیں اپنا دبدبہ قائم کرتے ہوئے ملک کے سیکولرازم کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ اب وقت آگیا ہیکہ سیکولر ذہن کے افراد متحد ہوتے ہوئے ان کو منہ توڑ جواب دیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمد حنیف احمد سابق ٹی آر ایس فاؤنڈر کنوینر کل شب ریاستی وزیر ( سابق ) ڈی کے ارونا کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ اسمبلی محبوب نگر میں 40 سال کے طویل عرصہ کے بعد کانگریس نے ایک مسلمان کو امیدوار بنایا ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ایم آر یو یف ، یس سی ، یس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کو متحد کرتے ہوئے کانگریسی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی کوشش کریگی ۔ اور فرقہ پرست طاقتوں کو ان کے عزائم سے دور رکھے گی ۔ حنیف احمد کے ہمراہ 150 سے زائد نوجوان جو کہ مختلف طبقات سے تعلق رکھتے تھے کانگریس میں شامل ہوگئے ۔اس موقع پر ڈی کے ارونا نے حنیف احمد کا خیرمقدم کیا اور کانگریس کی کامیابی کیلئے مصروف ہوجانے کو کہا ۔ اس موقع پر کانگریسی امیدوار عبیداللہ کوتوال ، جابربن سعید یم یم یف ، عبدالرزاق شاہ قادری ، سید غوث محی الدین صدر قاضی ، محمد تقی حسین تقی ، افروز شاہ و دیگر قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT