Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ محکمہ سیول سپلائی کا کمانڈ کنٹرول سنٹر مثالی

تلنگانہ محکمہ سیول سپلائی کا کمانڈ کنٹرول سنٹر مثالی

جموں و کشمیر میں بھی اس خطوط پر عمل کرنے کا اعلان ، چودھری ذوالفقار علی
حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) جموں کشمیر کے وزیر سیول سپلائیز چودھری ذوالفقار علی نے تلنگانہ کے محکمہ سیول سپلائیز کے کمانڈ کنٹرول سنٹر کو ملک کیلئے مثالی قرار دیتے ہوئے اس پر جموں کشمیر میں بھی عمل کرنے کا اعلان کیا ۔ چودھری ذوالفقار علی نے راشن شاپس سے عوام کو تقسیم کی جانے والی اشیاء بے قاعدگیوں کی روک تھام کیلئے تلنگانہ محکمہ سیول سپلائیز کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی ۔ ایک روزہ تلنگانہ کے دورے پر پہونچنے والے جموں کشمیر کے وزیر سیول سپلائیز نے سیول سپلائیز بھون پہونچکر کمانڈ کنٹرول سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ کمشنر سیول سپلائیز سی وی آنند نے جموں کشمیر کے وزیر چودھری ذوالفقار علی کو بتایا کہ راشن شاپس سے تقسم کئے جانے والے چاول اور دوسری اشیاء میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں کو روکنے کیلئے کمانڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ ریاست کے تمام علاقوں میں راشن شاپس تک سپلائی کئے جانے والے چاول کی گاڑیوں کو جی پی ایس سسٹم سے مربوط کردیا گیا ہے اور گوداموں میں سی سی کیمرے تنصیب کرتے ہوئے نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ چودھری ذوالقفار علی نے چاول منتقل کرنے والی گاڑیوں کو جی پی ایس سے مربوط کرنے اور گوداموں میں سی سی کیمرے تنصیب کرنے کے فیصلے کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اس معاملے میں سارے ملک کیلئے قابل تقلید بے بہت جلد جموں کشمیر میں بھی اس نظام پر عمل کیا جائے گا ۔ کمشنر سیول سپلائیز نے کہا کہ تکنیکی سہولتوں سے استفادہ کرنے پر ریاست میں چاول و دیگر اشیاء کی بے قاعدگیوں کو بڑی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے ۔ 9 گوداموں میں سی سی کیمرے تنصیب کئے گئے ہیں ۔ جس کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔ اس سسٹم سارے ریاست میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جموں کشمیر کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے قبل ازیں پنجہ گٹہ کے راشن شاپ کا بھی معائنہ کیا جہاں پر اسی نظام پر عمل آوری ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT