Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ مخالفین کو بہت جلد دندان شکن جواب

تلنگانہ مخالفین کو بہت جلد دندان شکن جواب

نلگنڈہ۔3فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندرون 12تا 15دنوں میں تلنگانہ عوام کا خواب مکمل ہوگا ۔ چیف منسٹر قائد اپوزیشن اور جگن کی مخالفت اور رکاوٹوں کے باوجود تلنگانہ قائدین بھی منہ توڑ جواب دیں گے اور علحدہ ریاست قائم ہوکر رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیف منسٹر سی دامو دھر راج نرسمہا نے اپنے دورہ نلگنڈہ کے موقع پر رکن اسمبلی نلگنڈہ کی

نلگنڈہ۔3فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندرون 12تا 15دنوں میں تلنگانہ عوام کا خواب مکمل ہوگا ۔ چیف منسٹر قائد اپوزیشن اور جگن کی مخالفت اور رکاوٹوں کے باوجود تلنگانہ قائدین بھی منہ توڑ جواب دیں گے اور علحدہ ریاست قائم ہوکر رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیف منسٹر سی دامو دھر راج نرسمہا نے اپنے دورہ نلگنڈہ کے موقع پر رکن اسمبلی نلگنڈہ کی جانب سے کلاک ٹاور سنٹر پر منعقدہ جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد کو تاریخی اہمیت حاصل ہوئی ہے ۔ دنیا میں علحدگی کیلئے اتنی طویل جدوجہد کی نظیر نہیں ملتی ‘ ہزاروں نوجوانوں کی قربانیاں اور جدوجہد کو دیکھتے ہوئے یو پی اے صدرنشین سونیا گاندھی نے پارٹی اعلیٰ کمان کے اجلاس میں تلنگانہ کی تائید میں فیصلہ کیا ہے اور کانگریس میں پارٹی اور مرکزی حکومت کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے علحدہ ریاست کے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام کی جدوجہد کو پیش نظر رکھتے ہوئے علحدہ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی اپنے فیصلہ کی پابند ہے اور رہے گی ۔

تلنگانہ عوام کا دیرینہ خواب اندرون 12تا 15 دنوں میں مکمل ہوگا اور زبردست جشن منایا جائے گا ۔ قبل ازیں ڈپٹی چیف منسٹر سی دامودھر راج نرسمہا زبردست ریالی کے ذریعہ این جی کالج گراؤنڈ پہنچے اور کومٹ ریڈی پرتیک میموریل انٹر ڈسٹرکٹ تلنگانہ ہاکی منس ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا اور کہا کہ علاقہ میں تمام وسائل موجود ہیں اس کے استعمال سے خوشحال ریاست قائم ہوگی اور پُرامن طور پر کھیل کود کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے قومی سطح پر نئی ریاست کا نام روشن کیا جائے گا ۔ اس موقع پر مختلف اضلاع سے پہنچنے والے کھلاڑی نے مارچ پاسٹ کیا ۔ اس تقریب میں ضلع کلکٹر ٹی چرنجیولو ‘ارکان پارلیمنٹ بھونگیر نلگنڈہ مسرز کے راج گوپال ریڈی ‘ جی سکھیندرر ریڈی ‘ ارکان اسمبلی مسرز کے وینکٹ ریڈی ‘ سی لنگیا ‘ بالو نائیک ‘ ڈی سی ڈی اور جناب محمد اقبال و دیگر موجود تھے اور بعد ازاں جلوس کی شکل میں کلاک ٹاور سنٹر پہنچے ۔ جلسہ عام کو ضلع کلکٹر کمیٹی ٹی دیویندر ریڈی ‘بالو نائیک ‘لنگیا ‘ ارکان پارلیمنٹ سکھیندر ریڈی ‘ راج گوپال ریڈی سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے وینکٹ ریڈی نے مخاطب کیا ۔ سابق صدرنشین بلدیہ پی وینکٹ نارائنا کوڑ نے جلسہ کی کارروائی چلائی ‘جلسہ گاہ کے قریب زبردست آتشبازی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT