Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ مسلح جدوجہد کی خاتون مجاہد کملماں کا انتقال

تلنگانہ مسلح جدوجہد کی خاتون مجاہد کملماں کا انتقال

حیدرآباد۔ 11 مارچ (پی ٹی آئی) تلنگانہ مسلح جدوجہد کی خاتون مجاہد اور بزرگ کمیونسٹ رہنما سی ایچ کملماں کا آج بعمر 90 سال انتقال ہوگیا۔ ان کی نعش سی پی آئی کے ریاستی ہیڈکوارٹرس مخدوم بھون منتقل کی گئی جہاں کمیونسٹ پارٹی کے قائدین اور ہمدردوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ ان کی آخری رسومات ضلع ورنگل کے پوچماں میدان میں ادا کی جائیں گی۔ کملماں 15 سال کی عمر میں مابعد آزادی سابق ریاست حیدرآباد کے نظام حکمراں اور رضاکاروں کے خلاف مسلح جدوجہد سے وابستہ ہوئی تھیں۔ بعدازاں سی پی آئی مہیلا سامکھیہ کی سیکریٹری کی حیثیت سے طویل عرصہ تک خدمت انجام دی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT